ہندوستان کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ہندوستان کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی

ہندوستان کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش کھل کر سامنے آ گئی

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات کھل کر سامنے آگئے، ذرائع کے مطابق

بھارت کی آبی جارحیت کھل کر سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق ہندوستان کسی بھی طرح قانونی طور پر اس معاہدے کو یک طرفہ ختم نہیں کر سکتا،

ہندوستان نے اپنا غیر ذمہ دارانہ اور مذموم چہرہ دنیا کو دکھا دیا ، 

ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی طور پر یک طرفہ معطل کر دیا، 

یہ مذموم حرکت 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، 

  یہ معاہدہ اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتا جب تک دونوں ملک تحریری طور پر متفق نہ ہوں، 

بھارت نے بغیر کسی ثبوت اور تحقیق کے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگایا اور یہ انتہائی اقدام اٹھایا، 

اس معاہدے کے ضامن میں عالمی بینک بھی شامل ہے،

معاہدےکی روح سے بھارت یکطرفہ طور پر یہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، 

انٹرنیشنل واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے، 

انٹرنیشنل معاہدے کو معطل کر کے بھارت دیگر معاہدوں کی ضمانت کو مشکوک کر رہا ہے،