کراچی میں ہاکس بے ٹرٹل بیچ پرنہاتے ہوئےنیو کراچی
انڈہ موڑ کے رہائشی دو نوجوان ڈوب گئے۔ تلاش کے عمل میں ایدھی غوطہ خور اور ای آر سی کے لائف
گارڈز حصہ لیا۔
پولیس کادعویٰ ہے کہ مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی
پیش نظر نوجوانوں کو سمندر میں جانے سے روکاتھا۔ کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پکنک کے لیے آنے والے تین
میں سے دونوجوان ڈوب گئے ۔
ڈوبنے والوں میں 15 سالہ محسن اور17سالہ
مامون شامل ہیں ۔اور نیوکراچی انڈہ موڑکےرہائشی ہیں۔ واقع ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے مقام پرپیش آیا۔
پولیس کے
مطابق دونوں نوجوان تیسرے دوست کے ہمراہ صبح سات بجے
ساحل پر آئے تھے۔ حادثہ ہٹ نمبر 74جے سامنے نہاتے ہوئے پیش آیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے
دفعہ144 کے نفاذ کے بعد سمندر میں نہانے پر پابندی ہے
جس کے پیش نظر نوجوانوں کو سمندر میں جانے سے روکا
گیاتھا۔ مگروہ کچے راستے سے ساحل پر آئے۔۔۔
تین میں سے ایک دوست ڈوبنے سے بچ گیا۔
جس نے واقعے کی اطلاع ریسکیو اداروں کو دی۔ ایدھی غوطہ خور اور ای آر سی کے لائف
گارڈزنوجوانوں کو ڈھونڈنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رات ہوتے ہی تلاش کا کام روک دیا گیا ۔