عمرہ زائرین کی بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، 42 بھارتی زائرین جاں بحق

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

عمرہ زائرین کی بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی،  42 بھارتی زائرین جاں بحق

مدینہ منورہ: بھارتی میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 بھارتی زائرین جاں بحق ہو گئے۔


حادثے کے وقت بس میں 43 افراد سوار تھے، جن میں سے 16 کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا۔ بس میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل تھے۔


یہ افسوسناک حادثہ مدینہ منورہ جاتے ہوئے پیش آیا، جس نے بھارتی کمیونٹی کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا۔