سندھ حکومت نے اسکولوں کے لئے ڈیسک کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا الزام مسترد

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت نے  اسکولوں کے لئے ڈیسک کی خریداری میں  مبینہ  کرپشن کا الزام  مسترد

وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی کہتے ہیں  غریب آباد سے گھر کے لئے فرنیچر خریدا جاسکتا ہے اسکولوں کے لئے نہیں۔ جو سستی بینچ دے رہا ہے،، وہ بولی میں حصہ لے تو اسے ٹینڈر ملے گا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں  کسی بےقاعدگی کا ذکر نا ہونے کا دعوٰی بھی کردیا۔

سندھ حکومت نے  اسکولوں کے لئے ڈیسک کی خریداری میں  مبینہ  کرپشن کا الزام  مسترد کردیا۔

صوبائی وزیراطلاعات  سعید غنی  نے پریس کانفرنس میں   کہا کہ اپوزیشن لیڈر بازار چلے گئے اور  فرنیچر خرید  لائے۔ ٹرانسپورٹیشن اور ٹیکس  بھی تو ادا  کرنا پڑتا  ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے ان کے  بھائی کی کمپنی کا نام  نا  بتایا،، تو انہیں عدالت لے جاوں گا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خط میں  کسی بےقاعدگی کا ذکر نا ہونے کا دعوٰی بھی کردیا۔

 ٹرانسپرسی ایسی ایزیوم کیا وہ کہتے ہیں وہ بینچ اس وقت 6 ہزار کی تھی جو ایکسپٹ  نہیں کی گئی 6یا 7 ہزار کی تھی اگر اآج اسکی ایکسلریشن ملا لیں تو اسکی قیمت اتنی ہونی چاہئے جو آپ نے قیمت دی ہے وہ زیادہ ہے سی ایم صاحب کو یہ کہا گیا اس کی انکوائری کردیں

وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انہیں  معاملے کا علم نہیں تھا۔ سعید غنی نے ابہام دور کردیا۔ ہم    دستاویز ات کا جائزہ لیں گے اور  پروکیورمنٹ کمیٹی سے بھی  ملیں گے۔

 ہم اس کو بیٹھ کر ریویو کرینگے ہم اس کو دیکھیں گے سعید غنی صاحب نے کہا کہ یہ ڈیپارٹمنٹ پر ہے وہ کیا فیصلہ کرتا ہے جو بھی ہم فیصلہ کریں گے اسکو آپ کے ساتھ شیئر کیا جائے گا

وزیر تعلیم  نے کہا کہ سارے معاملے میں نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔لوگ اپنی انا کا مسئلہ بنا کر بچوں کا نقصان کررہے ہیں۔

مزید خبریں