کراچی کے علاقے لیاری میں دن دہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ۔ کلینک سے نکل کر واک پر جانے والےڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔پولیس نے قتل کی مختلف پہلؤوں سے تحقیقات شروع کردی
کراچی لیاری میں ایک بار پھر گولیوں کی گھن گرج۔۔۔کلاکوٹ تھانے کی حدود بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کردیا گیا
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزموں نے نشانہ بنایا۔وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کے لئے جا رہے تھے ۔
ایز روٹین واک پہ نکلے ہیں تو ان کو کوئی موٹر سائیکل پہ دو لوگ آئے ہیں انہوں نے آ کے اس میں سے فائرنگ کی ہے جس نے ایک ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور بتاتے ہیں دوسرا بلیک شلوار پہ اب یہ تھوڑا سا دیکھنا پڑے گا کہ آیا اس کا موٹو کیا تھا
مقتول ڈاکٹر لعل گارڈن کے رہائشی تھے اور عرصہ دراز سے کلاکوٹ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کلینک چلارہے تھے۔۔۔علاقہ مکینوں نے قتل کو لیاری کے غریب عوام کا نقصان قرار دیا ۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقام سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر مقتول کی کسی سے ذاتی رنجش بھی سامنے نہیں آئی ، پولیس نے بھتے کی عدم ادائیگی سمیت دیگر پہلؤوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔