سندھ میں ممکنہ سیلاب – دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
کراچی سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق:
گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 389,298 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 356,942 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں آمد 315,172 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 260,512 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 262,668 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 230,213 کیوسک نوٹ کیا گیا۔
ڈیوٹی حکام کے مطابق بیراجوں پر پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی تیاریوں کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔