سپریم کورٹ،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ہے
چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ
جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا تھا کہ مجھ پر اعتراض تو نہیں،
میں نے کہا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض نہیں،
وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض اٹھا دیا
مجھے ہدایت ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ بینچ کا حصہ نہ ہوں، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ
آپ کی مرضی سے بینچ نہیں بنایا جائے گا،
کس بنیاد پرآپ جسٹس منصورعلی شاہ پراعتراض اٹھا رہے ہیں ؟
مفادات کے ٹکراو کی وجہ سے اعتراض اٹھایا گیا ہے،
کیا آپ تنازع چاہتے ہیں ؟
یہ عدالت کی اخلاقی اتھارٹی ہے کہ وہ حق اور سچ کی بات کرے،
ہم ابھی اٹھ کر جارہے ہیں،
سپریم کورٹ،بینچ اٹھ کر چلا گیا
ہم بعد میں واپس آئیں گے،
سپریم کورٹ، جسٹس منصورعلی شاہ بینچ سے الگ ہوگئے
سپریم کورٹ،ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا
سپریم کورٹ کا7رکنی بینچ ٹوٹ گیا
وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ پر اعتراض اٹھا یا
میں کبھی بینچ میں نہیں بیٹھتا جب مجھ پر جانبداری کا شبہ ہو، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ
آپ کس بنیاد پر اعتراض کر رہے ہیں ،
آپ مفادات کا ٹکراو یا جانبداری کی بنیاد پر اعتراض کر رہے ہیں ،
آپ ایک قابل وکیل ہیں ،
آپ اچھے کردار اور اقدار کے حامل وکیل ہیں ،
ہماری حکومت ہمیشہ بینچز کی تشکیل پر بات کرتی ہے،
کبھی کہا جاتا ہے بینچ درست نہیں بنایا گیا،
آپ ہمیں ہم خیال ججز کا طعنہ دیتے ہیں ،
آپ کرنا کیا چاہتے ہیں ؟
ہم نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے،
ہم نے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو سزا نہیں سنائی،
ہم سمجھتے ہیں یہ وقت ایک قدم پیچھے ہٹنے کا ہے، عدالتی عملہ کا کہناتھاکہ
چیف جسٹس نیا بینچ تشکیل دیں گے،
گیارہ بجے بینچ دوبارہ آئے گا،
سپریم کورٹ،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس
سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ کچھ دیر بعد سماعت کرے گا
کمرہ عدالت نمبر ایک میں 6 کرسیاں لگا دی گئیں
جسٹس منصور علی شاہ کے الگ ہونے کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا