کراچی میں کسٹمز نے ڈیزل، ٹائر اور انجن پارٹس سمیت سات کروڑ روپے مالیت کی مختلف اشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

عرفان علی عرفان علی

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے   بس کے خفیہ خانوں سے نو ہزار، تین سو چالیس  لیٹر اسمگل ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا۔بسوں سے گاڑیوں کے  اسگل  شدہ ٹائر، انجن پارٹس، ممنوعہ مضر صحت چائنیز نمک اور غیر ملکی سگریٹس بھی برآمد ہوئے۔  برآمد اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ صدر پاسپورٹ آفس کے قریب  دوسری کارروائی میں بس  سے اسمگل شدہ سولر انورٹرز،ہیئرکلر اور ایرانی کراکری برآمد ہوئی۔  کسٹم ایکٹ کے تحت   مقدمات درج کرلئے گئے۔