وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مقرر کردیا


وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی  مقرر کردیا

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی  مقرر کردیا۔ نئے ایڈمنسٹریٹر نے کل کے ایم سی ہیڈ آفس میں اجلاس طلب کر کے تمام ڈائریکٹرز کو  پہنچنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے  صوبائی محکمہ بلدیات کی سمری منظور کرلی۔محکمہ بلدیات سند ھ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔ ان سے مشیر ماحولیات و ساحلی ترقی کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ ساتھ  ترجمان حکومت سندھ اور مشیر قانون  کی  ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔وہ گریڈ بیس کے افسر لیئق احمد  کی جگہ  ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بنتے ہی مرتضی وہاب  ایکشن میں آگئے۔ کل صبح دس بجے  کے ایم سی ہیڈ آفس میں اجلاس طلب ۔ بلدیہ عظمی کراچی کے  تمام ڈائریکٹرز کو  ہیڈ آفس پہنچنے کی ہدایت کردی۔