کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عدالت کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم۔

صبانور صبانور

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عدالت کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عدالت کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم۔  پانی ،بجلی ،گیس کے کنکشن  کی فراہمی سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  عزیز آباد، ایف بی ایریا بلاک آٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایس بی سے اے نے بتایا کہ  فیڈرل بی ایریا  بلاک آٹھ میں پلاٹ نمبر  بارہ، سو ستر  پر اجازات کے بغیر تیسری منزل تعمیر کی گئی ہے۔ ایک دفعہ کارروائی کر کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کی گئی تھی ،، لیکن بلڈر نے دوبارہ تعمیرات کرلی ہیں۔عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کردی ۔  بلڈنگ کو پانی، بجلی ،گیس  کے کنکشن  دینے سے بھی روک دیا۔عدالت نے کہا اگر بلڈنگ کو  یوٹلٹی کنکشنز فراہم کئے جاچکے ہٰیں،، تو  تو منقطع کئے جائیں۔ عدالت نے سب رجسٹرار کو بھی بلڈنگ کے یونٹس کی ٹرانسفر سے  روک دیا ۔بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر   سے ایک ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔