کراچی،دانش
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہا ب نے شہر
میں بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اپوزیشن لیڈر
حلیم عادل شیخ کہتے ہیں سندھ حکومت سے شہر
کے چھوٹے برساتی نالے صاف نہ ہوسکے۔خرم شیرزمان کہتے ہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی صاف ستھری سڑکوں کے دورے
کررہےہیں۔
شہر میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوا،، تو سیاسی جماعتوں کے
رہنما دورے پر نکل پڑے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے
کراچی جم خانہ اور آئی آئی چندریگر میں
نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔
بلدیاتی عملے کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر کہیں
پانی نہ رکنے پائے۔ شہریوں سے مسائل بھی معلوم کئے۔
یہاں پر عملہ موجود ہے کام کررہا ہے چاہے وہ کے ایم سی کا
ہو ہو ٹریفک پولیس ہو سٹی واڈرن ہوں سب مل
کر کام کریں تاکہ شہریوں کو ریلف ملے
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ناگن چورنگی پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔کہاکہ سندھ حکومت نالے صاف کرنے کی بجائے باتیں کررہی
ہے۔اسے صرف بحریہ ٹاؤن کے پیسوں کا
انتظار ہے۔بلاول زرداری اب آئیں اور سڑکوں
کا دورہ کریں۔یہ صرف مال اکٹھا کرنے کے لیے
گھوم رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے بلوچ کالونی سے وڈیو
پیغام میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی صاف
ستھری سڑکوں کے دورے کررہےہیں اور عوام کو سب اچھا ہے بتاکر گمراہ کررہے ہیں۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت ہو یا اپوزیشن سب ایک دوسرے پر
الزامات لگانے کے بجائے شہر میں پانی کی
نکاسی پر توجہ دیں۔