اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس گروپ سال دوم کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کامرس گروپ میں طالبات سبقت لے گئیں۔

نزاہت خان نزاہت خان

 پہلی تینوں پوزیشنز کامکس کالج کے نام رہیں۔

کامیابی کا تناسب 60 اعشاریہ 30 فیصد رہا۔ 14 کالجز کا نتیجہ صفر رہا۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

طالبات نے طلبہ پر سبقت لیتے ہوئے ابتدائی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔

کامکس کالج ابتدائی تینوں پوزیشنز لینے کے بعد نمایاں رہا۔ 59 طلبہ نے اے ون ، 36 طلبہ نے اے گریڈ، 25 طلبہ بی گریڈ سے کامیاب ہوئے۔۔

کامرس گروپ کے نتائج میں بھی 14 کالجز کا نتیجہ صفر رہا۔

گورنمنٹ کالج پیر بابا بھت کے 3 ، آئیڈیل ڈگری کالج گلشن کے 2 ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کیماڑی کا ایک طالب علم ہی امتحان میں کامیاب ہوسکا۔

مجموعی طور پر 976 امیدوار اے ون، 2 ہزار 648 اے گریڈ، 4 ہزار 904 بی گریڈ، 7 ہزار 903 سی گریڈ ، 8 ہزار 661 ڈی گریڈ اور ایک ہزار 59 امیدوار ای گریڈ سے کامیاب ہوئے۔

کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 44 ہزار 114 امیدوار رجسٹر ہوئے۔ 43 ہزار 366 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ 26 ہزار 151 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 60 اعشاریہ 30 فیصد رہا۔