کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب گھر میں مبینہ طور پر سوئی گیس لیکج سے دھماکے میں خاتون زخمی ہوگئی۔

صبانور صبانور

کراچی میں سہراب گوٹھ  کے قریب گھر میں مبینہ طور پر سوئی گیس لیکج سے  دھماکے میں خاتون زخمی ہوگئی۔

کراچی میں سہراب گوٹھ  کے قریب گھر میں مبینہ طور پر سوئی گیس لیکج سے  دھماکے میں خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب گھر  میں مبینہ طور پر سوئی گیس لیکج  کے باعث دھماکا ہوا۔

 دھماکا معمولی نوعیت کا تھا،جس کے نتیجے میں کچن میں کام کرنے والی خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ۔

زخمی خاتون گھریلو ملازمہ ہے ،،

جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 پولیس حکام کا  کہنا ہے کہ  کچن میں سوئی گیس کے پائپ سے  گیس کا اخراج ہورہا تھا ۔

خاتون نے ماچس کی تیلی جلائی تو  دھماکا ہوا۔