ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل
ہے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس کے معاملے پر بلدیہ عظمی کراچی کا ساتھ دیں ،
بلدیہ
عظمیٰ کراچی نے ٹیکس شرح کو کم کر کےپچاس
سےدوسو روپے تک محدود کر دیا ہے ۔
کے
الیکٹرک کےذریعے ٹیکس جمع کرنے کا مقصد شفافیت ہے ۔
بجلی کے بلوں کےذریعے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز ٹیکس
جمع کرنے کے معاملے پر کراچی الیکٹرک اور بلدیہ عظمی کراچی سیاسی تنقید کا شکار بنی
ہوئی ہے ۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب نے چہرہ نیوز سے خصوصی گفتگومیں کہاکہ یہ ٹیکس نیا نہیں ۔۔۔دوزہزارایک
سے وصول کیاجارہاہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی سے ملنے والی
رقم سے پورٹ کے اطراف موجود سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا۔
مرتضی وہاب نے بتایا کہ ایم یو سی ٹی ٹیکس کی
شرح کو کم کر کے پچاس روپے سےدوسو روپے تک
رکھا گیا ہے۔ کے ایم سی کو ٹیکس کی مد میں ماہانہ پچیس کروڑ جبکہ سالانہ تین ارب سے زائد کی آمدنی ہو گی۔