یوم پاکستان پر پاک بحریہ کے تحت مختلف تقریبات ہوئیں۔دن کا آغاز کراچی میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مختلف یونٹس پر پرچم کشائی کی تقاریب ہوئیں۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق یوم پاکستان پر پاک بحریہ کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کےلئے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی۔پاک بحریہ کے مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔گوادر اور، اورماڑا میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا،، جس میں مقامی اسکولوں کے بچے شریک ہوئے۔