ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی صوبائی اسمبلی میں خاتون اپوزیشن لیڈر کا تقرر ۔
ایم کیوایم کی رکن رعنا انصار نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی سیٹ سنبھال لی۔
جی ڈی اے کے علاو ہ پی ٹی آئی کے نو اپوزیشن ارکان کی بھی حمایت۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد رعنا انصار اپنے چیمبر میں پہنچ گئیں۔
سندھ اسمبلی کی تاریخ میں رعنا انصار کا نام پہلی خاتون پارلیمارنی لیڈر کے بعد پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے درج ہو گیا ۔
رعنا انصار کو ایم کیو ایم کے 20 ، جی ڈی اے کے 10 اور تحریک انصاف کے 9 ارکین کی حمایت سے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے کریم بخش گبول ،بلال احمد ، محمد علی عزیز ، سید عباس جعفری ، عمر عماری ،عمران علی شاہ ، رابعہ اظفر ، سنجے گنوانی اور سچانند نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست پر دستخط کیئے۔
ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کا کہنا تھا وہ نگران حکومت کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کوا پوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانےا ور رعنا انصار کی قائد حزب اختلاف تعیناتی کے دو علیحدہ نوٹی فکیشن جاری کردیئے۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد اپوزیشن چیمبر پر لگی حلیم عادل شیخ کے نام کی تختی ہٹادی گئی اور نئی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اپنے چیمبر پہنچ گئے۔