کراچی میں پولیس کا ڈی ایس پی مبینہ طور پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث نکلا۔۔۔متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ سچل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی ایس پی کی تلاش شروع کر دی
کراچی کے علا قے صفورا گوٹھ سے پولیس موبائل میں شہری کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی ویڈیو سامنے آنے اور متاثرہ شہری کی جانب سے اعلیٰ پولیس افسران سے رجوع کرنے پر مقدمہ تھانہ سچل میں درج کرلیا گیا۔۔۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق شہری کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تاوان وصولی میں ریپڈ رسپانس فورس کا ڈی ایس پی فہیم فاروقی اور ساتھی ملوث ہیں جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر 25 ہزار تاوان وصولی اور دو لاکھ روپے چھیننے کے واقعے کی ویڈیو گذشتہ روز سامنے آئی تھی