کراچی کیماڑی گلشن سکندر میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم گرفتار۔پریڈی ریمبو سینٹر کے قریب سے مبینہ ملزم پکڑا گیا۔ مومن آباد فرید کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
مومن آبادفرید کالونی میں رات گئے رینجرز اورپولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران علاقےکی ناکہ بندی کر کے گھرگھرتلاشی لی گئی۔ مشتبہ افرادکاریکارڈبھی چیک کیا گیا۔پریڈی پولیس نے ریمبوسینٹرکےقریب سے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے چارمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔ کیماڑی گلشن سکندرآبادمیں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دوملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ان سےاسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔