رحیم یار خان کے علاقے میں دریائے سندھ میں باراتیوں کی
کشتی الٹنے کا معاملہ
باراتی قافلہ 2 کشتیوں پر مشتمل تھا، مجموعی طور
پر 150 سے زائد افراد سوار تھے، 94 افراد ڈوب گئے 45 افراد کو مقامی لوگوں نے بچا
لیا 20 افراد جاں بحق،29 کی تلاش جاری ,
انتظامیہ کے مطابق دو کشتیوں پر
مشتمل قافلے میں 150 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں 94 افراد دریا میں ڈوب گئے
جن میں سے 45 افراد کو مقامی افراد نے بچا لیا
حادثے میں 20 لاشیں نکال لیں گئیں جبکہ 35 افراد کی تلاش میں دریائے سندھ میں ریسکیو
آپریشن جاری ہے، جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 ایدھی فاؤنڈیشن،
پولیس ضلعی انتظامیہ کے اہلکار
امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو اور ایدھی فاؤنڈیشن کی 20 سے زائد ایمبولینسز
امدادی کارروائیوں میں شامل ڈپٹی کمشنر کا کہنا سولنگی برداری خاندان کے افراد
کروڈ سے ماچھکہ سفر کررہے تھے،
باراتیوں کی کشتی کو حادثہ دریا کے
کنارے پر پہنچ کر پیش آیا تاہم المناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں
ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔