سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تیرہ سال بعد اچانک کراچی کا خیال آگیا ہے


سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تیرہ سال  بعد اچانک کراچی کا خیال آگیا ہے

 

کراچی،عدنان اطہر

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تیرہ سال  بعد اچانک کراچی کا خیال آگیا ہے۔وفاق کے تحت شہر کو پانی و ٹرانسپورٹ کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  حلیم عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ  اچانک پیپلز پارٹی کو کراچی کا خیال آگیا۔ایک مسترد کردہ شخص کو شہر کا  ایڈمنسٹریٹر لگادیا گیا۔ بلدیہ کا پیسہ بھی  جعلی اکاؤنٹس میں چلاجائے گا۔

ویڈیو بیان میں   کہا ہے کہ وفاق کےتحت نالے صاف ہورہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور اور سرکلر ریلوے پر کام ہورہا ہے۔اکتوبر  میں گرین لائن بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔

حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت تیرہ سال میں شہر کو ایک بس اور پانی کی ایک بوند نہیں دے سکی۔