اسٹاک مارکیٹ کے ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ سو پینتیس پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو ستتر روپے اٹھانوے پیسے پر
مستحکم رہی۔ فی تولہ سونا ساڑھے چھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتےکےچوتھے روز مندی کا رجحان رہا۔ دن کے اختتام پر ہینڈریڈ انڈیکس چھ سو پینتیس پوائنٹس کی کمی
سے تینتالیس ہزار سات سو اکتیس پوائنٹس پر
بند ہوا۔ ڈالر کی اڑان میں استحکا م رہا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک سو ستتر روپے اٹھانوے پیسے پر مستحکم رہا۔سونے کی قیمت میں
اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا ساڑھے چھ
سو روپے اضافے سے ایک لاکھ پچیس ہزار سو روپے پر پہنچ گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت
پانچ سو ستاون روپے بڑھ کر ایک لاکھ سات
ہزار دوسو ترپن روپے ہوگئی۔