توانائی کے
شعبے میں ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق ٹیکس محصولات کو وسیع
کرنا اور توانائی کے شعبے میں
بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے،
آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا،
چین پاکستان کے معاہدوں
کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،
سیاسی جماعتوں کے
ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئی تھیں،
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ 9 ماہ کا تھا اور پھر الیکشن ہونے تھے،
ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خساروں کو کم کرنے کیلئے دیا گیا ،
گردشی قرضے پر
قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں
میں اضافہ کرنا پڑے گا،
آئی ایم ایف تجاویزپر
پاکستان نے بہتر علمدرآمد کیا ،
پاکستان کی اقتصادی پیشرفت حوصلہ افزا ہے،
پاکستانی معیشت
کو چیلنج اب بھی درپیش ہے،
پاکستان کو دیرپا
شرح نمو کیلئے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا،
اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ
آئندہ ماہ ختم ہوجائے گا،
نئے پروگرام کے
حوالے سے آئی ایم ایف حکام بات چیت کریں
گے،
نئے قرض پروگرام کیلئے
ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،
موسمیاتی تبدیلی
سے متعلق اقدامات معاشی اہداف کے
ساتھ کرناہوں گے۔