سندھ کے بلدیاتی قانون میں بہتری لانے کے لئے پیپلزپارٹی اور پی ایس کی مذاکراتی کمیٹی قائم۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ کے بلدیاتی قانون میں  بہتری  لانے کے لئے پیپلزپارٹی اور پی ایس کی مذاکراتی کمیٹی قائم۔

سندھ کے بلدیاتی قانون میں  بہتری  لانے کے لئے پیپلزپارٹی اور پی ایس کی مذاکراتی کمیٹی قائم۔۔۔وزیر بلدیات ناصر شاہ کا مصطفی کمال کی جدوجہد کو سلام ۔۔۔کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے مصطفی کمال نے موثر بااختیار بلدیاتی نظام کے لئےتیس جنوری کا احتجاج موخر نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

کبھی تنقید کبھی تعریف ۔

ایک دوسرے کیخلاف الزامات کی پٹاری کھولنے والے بلدیاتی قانون پر مشاورت کیلئے مل بیٹھے۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے پی ایس پی قیادت کے ساتھ بلدیاتی قانون پر مذاکرات کیے۔

تیس جنوری کا احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست ۔

تجاویز شامل کرنے کا عندیہ

کبھی ایک دوسرے کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے رہنمائوں نے اب کی بارایک دوسرے کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اور تعریفیں بھی کیں ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ دوہزار ایک کا بلدیاتی قانون بحال ہونا چاہیے۔

لسانیت کےنام پر سیاست کو چمکانےکا موقع دیاجارہاہے۔

اچھا کام کرینگےتو پیپلزپارٹی کو فائدہ ہوگا۔

بلدیاتی قانون پر دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئےوزیر بلدیات سندھ نے کہاہے کہ بلاول بھٹوکے ویژن کے مطابق کراچی میں کام کررہے ہیں لسانیت پر یقین نہیں رکھتے ہم بلدیاتی قانون میں بہتری  لانےکےلیے تیار ہیں۔