کراچی میں نارتھ ناظم آباد کیش وین لوٹنے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کیش وین لوٹنے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا

کراچی میں نارتھ ناظم آباد کیش وین لوٹنے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا

پولیس کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 509/2021 زخمی گار ڈ سبیل شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ دفعہ 392 اور 397/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین مختلف برانچ سے کیش لے کر بور ڈ آفس برانچ پہنچی، کیش وین میں نوٹوں کی تین تھیلیاں تھی، دو تھیلے لے کر میں بینک کے گیٹ پر پہنچا۔ میرے پیچھے آنے والے گار ڈ کے پاس ایک تھیلا تھا، موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم ملزمان نے پیچھے گار ڈ پر فائرنگ کر زخمی کیا، ملزمان پیچھے گار ڈ سے نوٹوں کا تھیلا لے کر فرار ہو گئے پولیس نے کیش وین کے چار اسٹاف کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی نارتھ ناظم آبادمیں کیش وین لوٹنےکاواقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا