کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کی گمشدگی اور مبینہ قتل کا کیس۔ عدالتی حکم پر قبر کشائی

عمران عمران

 کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کی گمشدگی اور مبینہ قتل کا کیس۔ عدالتی حکم پر قبر کشائی


کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کی گمشدگی اور مبینہ قتل کا کیس۔ عدالتی حکم پر قبر کشائی۔ ڈی این اے کے لئے لاش و باقیات سے گیارہ نمونے حاصل کئے گئے۔


 قبرکشائی کا عمل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کیا گیا۔پولیس سرجن اور سی پی ایل سی کےنمائندے بھی مواچھ گوٹھ قبروستان میں موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس اورمیڈیکل بورڈکےلیےبھی دوکیمپ لگائے گئے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق قبر سے نکالی گئی لاش سوختہ ہونےکے باعث چھوٹی ہوگئی تھی۔ لاش کے ہاتھ پاؤں اور سر کے بغیر ہونے کی بات میں صداقت نہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے دانتوں سے ڈی این اے کے لئے نمونے لئے گئے ۔ مجموعی طور پر گیارہ نمونے حاصل کیے گئے،، جو جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں۔تین سے چار روز میں رپورٹ آجائے گی۔ قبر سے نکالی گئی باقیات شناخت کا عمل مکمل ہونے تک سرد خانے میں رہیں گی۔