اپوزیشن کا تھا جس کا انتظار وہ گھڑی کل آرہی ہے۔
قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بروز اتوار یعنی کل صبح ساڑھے
گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کے ایجنڈے کے تحت
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی
قرار داد پر ووٹنگ اینجنڈے میں شامل ہے۔قرار داد کے مطابق وزیر اعظم عمران خٓن
عوام کا اعتماد کھوہ چکے ہیں لہذا وہ اپنے عہدے پر مزید فائز رہنے کے مجاز نہیں۔