ملیر ندی سے ملنے والی میتوں کی تعداد 6 ھوگئی۔

عرفان علی عرفان علی

ملیر ندی سے ملنے والی میتوں کی تعداد 6 ھوگئی۔


کراچی میں ملیر ندی لنک روڈ پرڈوبنے والی کار میں سوار سات افراد میں سے چھ کی میتیں نکال لی ہیں  مزید لاپتہ ایک فرد کی تلاش جاری ہے۔


ایدھی بحری خدمات کے رضاکاروں کا چوتھے روز  بھی سرچنگ آپریشن جاری رکھاہواہے، آپریشن کے دوران لاپتہ خاتون کی میت نکال لی گئی ہے35 سالہ خاتون کی شناخت رابعیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

خاتون کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایدھی ہوم سھراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیاگیا مزید لاپتہ 01 فرد کی تلاش کے  لیےریسکیو آپریشن جاری ہے

واضح رہے کہ ٹوٹل ملیر ندی میں سات افراد ڈوب گئےتھے جن میں سے اب تک ملنے والی میتوں کی تعداد 6 ھوگئی۔