کراچی بلدیہ ٹاؤن میں علی ا لصبح فائرنگ کرکے امان اللہ آفریدی نامی شخص کو قتل کردیا گیا

عمران عمران

 کراچی  بلدیہ ٹاؤن میں علی ا لصبح فائرنگ کرکے  امان اللہ آفریدی  نامی شخص کو قتل کردیا گیا


کراچی  بلدیہ ٹاؤن میں علی ا لصبح فائرنگ کرکے  امان اللہ آفریدی  نامی شخص کو قتل کردیا گیا ،مقتول سابق یوسی چیئرمین تھا اور تعلق مسلم لیگ ن سے تھا، قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی 


مقتول امان اللہ آفریدی نماز  فجر کی ادائیگی کے  لئے جارہا تھا  کہ عقب سے آنے والے حملہ آور نے تین گولیاں مار کر قتل کیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے مقام سے تین خول ملے جنہیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ،مقتول مسلم لیگ ن سے وابستہ تھا اور سابق یوسی چیئرمین بھی رہ چکا تھا ،مقتول کا آبائی تعلق علاقہ غیر سے تھا ،پولیس نے قتل کو  ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔