کراچی میں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کر کے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے آٹھ ملزم گرفتار۔ایک کروڑ، بیس لاکھ روپے اور مرسڈیز کار برآمد۔ واردات میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار علی رضا کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔
کراچی میں شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کر کے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس میں پیش رفت۔
ایک کروڑ بیس لاکھ روپے پاکستانی کرنسی، نو لاکھ کے پرائز بونڈ اور مرسڈیز کار بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا مرکزی ملزم حارث صدیقی سمیت گروہ کے 8ملزم گرفتار ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کا کہنا تھا گرفتارملزم حارث آئی ٹی ایکسپرٹ ہے۔واردات میں سی پیک اور سی ٹی ڈی کی موبائلز استعمال ہوئیں۔
واردات میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار علی رضا کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔پچیس دسمبر کی شب شہری سے تین لاکھ، چالیس ہزار ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی کی صورت لوٹے گئے تھے۔