کسٹم انفورسمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 165 کلو منشیات برآمد


کسٹم انفورسمنٹ نے کراچی  کے مختلف علاقوں  میں کارروائیوں میں 165 کلو منشیات برآمد

کسٹم انفورسمنٹ نے کراچی  کے مختلف علاقوں  میں کارروائیوں میں 165 کلو منشیات برآمدکرلی ۔منشیات مسافر بس،گاڑیوں اور گودام   سےبرآمد کی گئیں۔ منشیات کی مالیت 12سو ملین سے زائد ہے۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ  کراچی  ثاقب سعید نے  پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کے علاقے لائنزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے  گودام سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی گئی۔برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 656 ملین ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق  منشیات کو بیرون ملک بھیجاجاناتھا۔

کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ  کاکہنا تھا کہ کسٹمز کے گودام  سے چھالیہ چوری پر تحقیقات ہورہی ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران  کیٹی بندر ، موچکو ، ساحل کے قریب  متعدد کارروائیاں  کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ  منشیات اسمگلنگ میں پولیس کے کردار پر پولیس خود جواب دہ  ہے۔