کراچی میں لانڈھی شاہ لطیف ٹاون میں سرکاری لائن سے تیل کا رساو۔

عمران عمران

کراچی میں لانڈھی شاہ لطیف ٹاون میں سرکاری لائن سے تیل کا رساو۔

کراچی میں لانڈھی شاہ لطیف ٹاون میں سرکاری لائن سے تیل کا رساو۔

 مبینہ طور پر لاکھوں لیٹر تیل بہہ کر ضائع ہوگیا۔

  پولیس ذرائع کا دعوی ہے چوری کی نیت سے لائن کو متاثر کیا گیا۔  علاقہ سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے،تین گھنٹے بعدمتاثرہ لائن سے سپلائی بند کردی گئی




کراچی میں لانڈھی شاہ لطیف ٹاون جام کنڈا گوٹھ سے گزرنے والی سرکاری لائن  میں رساو کےباعث تیل بہہ کر  باہر آگیا۔

ممکنہ خدشات کے پیش نظرضلع سے پولیس کی اضافی نفری روانہ کردی گئی جبکہ ایس ایس پی ملیر نے علاقہ سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

پولیس  ذرائع کےمطابق  کراچی سے ملتان جانے والی پارکو کی آئل سے تیل کا رساؤ ہوا ۔

ایس ایس پی ملیر اور پارکو کمپنی انتظاميہ متاثرہ مقام پر پہنچ  گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا دعوی ہے لائن سے رساؤ کے باعث لاکھوں لیٹر آئل ضائع ہوگیا۔

لائن سے تیل کا رساؤ حادثاتی نہیں،شبہ ہے  تیل چوری کی نیت سے لائن متاثر کی گئی،

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لائن سے کروڈ آئل کی سپلائی  بند کردی گئی  ہے ،

مرمت کے بعد دوبارہ سپلائی بحال ہوگی۔