کیٹی بندر کے نزدیک سمندر میں ڈوبنےوالےمزید دوماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں۔ چودہ میں سے دو لاشوں کی تلاش اب تک جاری ہے۔ ریسکیوحکام کے مطابق لاشوں کوکراچی کورنگی پانچ نمبرمیں واقع سردخانےمنتقل کیاجارہاہے۔ چارماہی گیروں کی لاشیں دس مارچ جبکہ چھ کی گزشتہ روز اور دو لاشیں آج کیٹی بندر کے نزدیک سمندر سے ملیں۔ دو ماہی گیروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ تین روز کے دوران نکالی گئی بارہ لاشوں کو کورنگی کے سردخانے میں دکھا گیا ہے۔