سندھ میں نہروں کے خلاف دھرنوں کے دوران پولیس موبائل پر حملے اور نقصان پہنچانے کا کیس۔گیارہ گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کےدوران گیارہ ملزموں کی درخواست ضمانت پر وکلا نے دلائل مکمل کرلئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے دلائل دیئے کہ گلشن حدید میں دھرنےکےشرکاء پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ ملزموں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئےہیں ۔ اس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دھرنے میں شریک ملزموں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچایا۔ملزموں کےخلاف اسٹیل ٹاون اور بن قاسم تھانے میں کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔