کراچی میں بارشیں برسانےوالاسسٹم داخل ہوگیا۔۔

عمران عمران

کراچی میں بارشیں برسانےوالاسسٹم داخل ہوگیا۔۔

 

کراچی میں بارشیں برسانےوالاسسٹم داخل ہوگیا۔۔۔شہرمیں آئندہ  دوروز گردآلودہواوں کےساتھ بارشوں کاسلسلہ جاری رہےگا۔۔۔محکمہ  موسمیات کےمطابق  آج دن میں موسم ابرآلودجبکہ  شام سےبادل برسناشروع ہوجائیں گے۔

۔۔۔مون سون کےنئےاسپیل کاآغازآج سےہوجائےگا۔۔۔کسی کسی ایریامیں اچھی بارش ہوجائےگی۔۔۔پھریہ سلسلہ پچیس تک چلے گا ۔۔۔جنرلی موڈریٹ رین ہے۔۔۔کوئی اتنی بہت خطرناک بارش نہیں ہے۔۔۔

شہرمیں دن کے اوقات میں  موسم ابرآلودجبکہ شام  سے شہرمیں اب رحمت برسنےکاامکان ہے۔۔۔

سردارسرفراز، چیف میٹرولوجسٹ۔۔۔کراچی میں مون سون کی بارش ستمبرکاتیسرا اسپیل ہوگا۔۔۔مجموعی طورپرہم کہیں توجولائی سے اگرہم اس کو لیں اگست میں کوئی خاص بارش نہیں ہوئی تھی۔۔۔توچوتھااسپیل کہہ سکتےہیں۔۔۔تئیس تاریخ سے امکان ہے۔۔۔پچیس تک اچھی بار ش ہوگی۔۔۔بعض جگہ تیزبارش بھی ہوگی۔۔۔

محکمہ موسمیات نے گردآلوہواوں  اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں  کاسلسلہ  آئندہ دوروزجاری رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔۔۔

سردارسرفراز، چیف میٹرولوجسٹ۔۔۔امیدہےاس اسپیل کےنتیجےمیں کراچی میں مون سون کی بارش کا سلسلہ ایک خسارہ چل رہاہے۔۔۔اگست پورا خشک گیا۔۔۔جولائی میں ایک آدھ ہی اسپیل ہواتھا۔۔۔وہ بھی اتنا تگڑااسپیل نہیں تھا۔۔۔توستمبرمیں اب تیسرااسپیل ہے۔۔۔امیدہےکہ ستمبرکےبلکل آخری دنوں میں ایک ہلکاسسٹم آنےکاامکان ہے۔۔۔

اعداووشمارکےمطابق گزشتہ رات  شہرمیں  کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔۔۔

شہرمیں آج  پارہ  چونتیس سےچھتیس ڈگری سینٹی گریڈکےدرمیان رہنےکاامکان ہے۔۔۔ہوامیں نمی کاتناسب ساٹھ سےپچاسی فیصدکےدرمیان رہےگا۔۔