شائقین کرکٹ ٹیم کی ہار پر مایوس مگر پرامید نظر آئے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

شائقین کرکٹ ٹیم کی ہار پر مایوس مگر پرامید نظر آئے۔


ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مختلف مقامات پر فائنل میچ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔



شائقین کرکٹ ٹیم کی ہار پر مایوس مگر پرامید نظر آئے۔


کہا اگلی بار ورلڈ کپ ہمارا ہوگا۔


کراچی میں بھی پاک انگلینڈ فائنل ٹاکرا دیکھنے کے لیے مختلف مقامات پر اسکرینز لگائی گئیں۔

جامعات کے طلبہ بھی میچ انجوائے کرنے پہنچے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ٹیم کو سپورٹ کیا

پہلی اننگز میں کم اسکور پر شائقین کرکٹ مایوس ہوئے۔ مگر امید نا چھوڑی۔۔


دوسری اننگز میں پاکستانی بولرز نے کم ٹارگٹ بھی بخوبی ڈیفینڈ کرنے کی کوشش کی۔ نوجوان شائقین نے ٹیم کی کاوش کو سراہا۔


شائقین کرکٹ نے مشہور نغمہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے گا کر ٹیم سے اپنی مکمل سپورٹ کا اظہار بھی کیا۔