پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے،

بریس بریفنگ کا مقصد قومی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے,پاک فوج اور متعلقہ ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں  اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے،

ان کا کہناتھاکہ جمہوریت کو مضبوط کرنا سب کا فرض ہے,جمہورت کی طاقت تمام ادارے ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ اس وقت پی ڈی ایم کے پاس جاکر یہ گزارش رکھی گئی ۔

 اس وقت وزیر اعظم نے تیسرے آپشن کا کہا کہ یہ مانتے ہیں اس پر بات کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم نے جو تحریک جمع کرائی ہے اسی پر قائم رہیں گے،

وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے آرمی چیف سے رابطہ کیا گیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سیاسی ڈیڈ لاک برقرار تھا اس میں بیچ بچاو کی بات کی جائے ،

سیاسی جماعتیں اس وقت بات کرنے کے لئے تیار نہیں تھے،

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیر اعظم ہاوس گئے ،

وزیر اعظم ہاوس میں ان کے رفقا کے ساتھ بات چیت ہوئی،

اس وقت تین آپشنز سامنے تھے،

پہلا آپشن تحریک عدم اعتماد پیش کرنا،دوسرا وزیر اعظم مستعفی ہوں اور تیسرا اپوزیشن تحریک واپس لے لے،

پاکستان کے ادارے فعال ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں