وزیراعلیٰ
ہاؤس میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں
محفل سجائی گئی۔معروف نعت خوانوں نے
ہدیہ نعت پیش کیا۔ غیرملکی قونصل جنرل اور ڈپٹی ہائی کمشنرز نے بھی
تقریب میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،، جس کا انتظام وزیراعلی کے مشیر مذہبی امور فیاض بٹ نے کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام مہمانوں، علماء دین ، نعت خوانوں کو خوش آمدید کہا۔محفل میلاد میں معروف نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل میلاد میں بحرین، بنگلادیش ، انڈونیشیا، ایران، اومان اور قطر کے قونصل جنرل اور ڈپٹی ہائی کمشنرزنے خصوصی طور پر شرکت کی۔