کراچی میں اٹامک انرجی کینسر اسپتال (کرن)کے زیرِ اہتمام چھاتی کے کینسر پر آگاہی پروگرام ہوا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں  اٹامک انرجی کینسر اسپتال (کرن)کے زیرِ اہتمام چھاتی کے کینسر پر آگاہی پروگرام ہوا

کراچی میں  اٹامک انرجی کینسر اسپتال (کرن)کے زیرِ اہتمام چھاتی کے کینسر پر آگاہی پروگرام ہوا۔تقریب میں بتایا گیا کہ دوہزار بیس  میں چھاتی کے کینسر کے بیس لاکھ چھبیس  ہزار  سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور چھ لاکھ پچاسی ہزار اموات ہوئیں۔ میں ۔



کراچی میں  اٹامک انرجی کینسر اسپتال (کرن)کے زیرِ اہتمام چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے  پروگرام   ہوا۔


تقریب کی مہمانِ خصوصی ،معروف اداکارہ، ماڈل اور فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین نے بیماری کی جلد تشخیص کے لئے جانچ کرانے پر زور دیا۔

اٹامک انرجی کینسر اسپتال   کے ڈائریکٹر اختر احمد  کا کہنا تھا کہ  اکتوبر کا مہینہ دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی   کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

اس سرگرمی کا مقصد  بیماری کی جلد تشخیص کے بارے میں آگاہی ہے۔خواہش مند  خواتین کی مفت اسکریننگ میمو گرافی کرتے ہیں۔


انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے مطابق   2020ء میں چھاتی کے کینسر  کے20 لاکھ 26 ہزار  سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 6 لاکھ 85 ہزار اموات ہوئیں۔