وزیراعلیٰ سندھ کی آٹے کی پچانوے روپے کلو میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت۔ کہا کہ آٹے اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو یومیہ بنیادوں پر چیک کیا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا۔وزیر خوراک مکیش چاولہ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں چھ لاکھ، اٹھارہ ہزار، پانچ سو انہتر میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔محکمہ خوراک روزانہ آٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں فروری کے آخر تک گندم کی سپلائی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔مارچ میں نئی فصل آجائے گی،، تو گندم کا اسٹاک دستیاب ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مارکیٹ میں آٹے کی پچانوے روپے کلو میں دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ کہا کہ سبسڈائیز آٹے کی قیمت پینسٹھ روپے فی کلو رکھی جائے۔