ورلڈ بینک مشن کے وفد کا CLICKپراجیکٹ کے ہمراہ مختلف سائٹس کا دورہ
کراچی پاکستان میں موجود ورلڈ بینک مشن کے وفد نے CLICK لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ پراجیکٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف ٹاوئنز میں موجود تعمیر شدہ سائٹس او ر منصوبہ جات کا دورہ کیا جس میں ان کو CLICKلوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل کئے جانے والے منصوبہ جات پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر CLICKزین العابدین میرانی کی جانب سے آگاہی دی گئی۔
ورلڈ بینک مشن اور کلک پراجیکٹ کی ٹیم نے ٹاون میونسپل کاپوریشن کورنگی کی حدود میں واقع عید گاہ گراونڈاور چنیسر ٹاون کی حدود میں واقع حنیف شہید پارک کا بھی دورہ کیا
جہاں ان کو علاقے کی عوام کے لئے مکمل کئے جانے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر CLICKزین العابدین میرانی کا کہنا تھا کہ کلک پراجیکٹ کی منظور شدہ تمام اسکیموں میں شفایت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ورلڈ بینک کی فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے عین مطابق تمام قانونی، ماحولیاتی اور معاشرتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کی عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے ہی تمام منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے۔
ورلڈ بینک مشن کے ٹیم ممبران نے CLICKپراجیکٹ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کے شفاف انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت سندھ کے ساتھ مستقبل میں بھی مشترکہ طور پر کام کرنے کا عندیہ دیا۔