ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی

ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہ سکی۔  باون  پیسے اضافے سے پھر  تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو انہتر روپے ساٹھ پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی  پرواز جاری ہے۔ آج بھی  انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں باون پیسے اضافہ ہوا،، جس  کے بعد ڈالر پھر   تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو انہتر روپے ساٹھ پیسے  پر آگیا۔ کاروبار کے دوران   ڈالر ایک سو انہتر روپے پینسٹھ پیسے تک ٹریڈ ہوا ۔ سات مئی  کو   انٹربینک میں ڈالر ایک سو باون روپے اٹھائیس  پیسے کی سطح پر تھا۔چار ماہ کے دوران  انٹربینک میں ڈالر  کی قیمت سترہ روپے بتیس  پیسے تک بڑھ چکی ہے۔