کراچی میں ہائبرڈ الیکٹریکل بسیں چلانے کا منصوبہ۔ چینی کمپنی نے تین مختلف اقسام کی آزمائشی بسیں تیار کرلیں۔

عمران عمران

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ  پروٹو ٹائپ بسیں فروری تک کراچی پہنچ جائیں گی،، جس کے بعد ان کی آزمائش کی جائے گی۔

بسیں ہائبرڈ الیکٹریکل ہیں اور  ایندھن کے اخراجات کافی کم ہوں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ  کے مطابق پیپلز بس سروس کے تحت ڈھائی سو  بسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔ ان میں سے  دوسو چالیس بسیں  کراچی کے سات روٹس پر چلائی جائیں گی۔  دس  بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر  رواں دواں ہوں گی ۔