کراچی کے علاقے لانڈھی لیبر اسکوائر میں دوگروپوں کے درمیان مصلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئ


کراچی کے علاقے لانڈھی  لیبر اسکوائر میں  دوگروپوں کے درمیان مصلح تصادم کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئ

 

کراچی کے علاقے لانڈھی  لیبر اسکوائر میں  دوگروپوں کے درمیان مصلح تصادم کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کی کشیدہ صورتحال پر قابو پایا۔

واقعہ کل دوپہر   لیبر اسکوائر کے عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا جہاں پر گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے لیبر اسکوائر کے رہائشیوں کے درمیان  ہاتھاپائی سے بات مصلح تصادم کی جانب چلی گئی ،،پولیس کا کہنا ہے کہ دوطرفہ فائرنگ کے دوران26 سالہ عارف نامی شخص ہلاک  ہوگیاجبکہ تین افراد زخمی ہو ئے۔۔

دونوں گروپوں  میں تصادم  ایک روز قبل گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے نوجوان کو تشد د کا نشانہ بنانے کے بعد شروع ہوا تھا۔۔ فائرنگ اور تصادم کے بعد پولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ  لیبراسکوائر کے مکینوں کے سربراہ نے پولیس کو اپنی گرفتاری دے دی۔۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے باقائدہ تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔