کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے ہر
طرف ہرسو سبزہ ، ٹھنڈی ہوائیں او شہریوں کو رش نظر آتاہے اس خوبصورت موسم سے شہری
کیسے لطف اندوز ہوتے ہیں
شہرقائد کا حسن بارش کے بعد نکھر کر سامنے آگیاہے
بادل،سرسبز درخت ، ابھرتا سورج سب کی ادائیں تو جدا جدا ہیں لیکن موسم کی ادائوں
سے یہ اپنی جلوہ گری کی جادوگری ہرسو بکھرے ہوئے ہیں
بارش کے بعد فریئرہال کا مںظر بھی کسی مصور کی
جادوگری اور جمالیت حس کا محور نظر آتاہے، بارش کے موسم کے بعد نہ صرف انسان بلکہ
چرند پرند بھی اس خوشگوار رت کا خیر مقدم کرتے دیکھائی دیتے ہیں
باغ میں کھلے پھول ، پیڑ پودے ، باد نسیم کے
جھونکے شہریوں کو فطرت کے ان رنگوں میں
سموئے نظر آتے ہیں۔
بادلوں کی اوٹ میں چھپا سورج اپنے دیدار کرانے
کو بے تاب ہے لیکن بادل سورج کے رخ سے پردہ اٹھانے کو ابھی تیار نہیں۔
نوجوان
موسم سے محظوظ ہونے کے لیے پارک اور دیگر مقامات پر تصایر کھینجواتے نظر آتے ہیں،،فیلمیز گھر والوں
کےہمراہ چہل قدمی کے دوران خوش گپیوں میں مصروف ہے،
رت بدلتے ہی کراچی والےاپنی تمام مصروفیات سے
چھٹکار حاصل کرکے لطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔