کراچی کےعلاقے دھابیجی میں جھاڑیوں سےبچے کی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش ملی
،منگھوپیرمیں پمپنگ اسٹیشن کے عقب میں خالی پلاٹ سے بوری بند انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا،
سچل میں فائرنگ سے شہری زخمی ہوا،کورنگی میں پولیس نےمبینہ مقابلےکےبعدزخمی حالت میں مبینہ ڈاکوسمیت دوملزموں کوگرفتارکیا۔
کراچی کےعلاقے دھابیجی دریا خان گوٹھ میں جھاڑیوں سے ایک بچے کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،
پولیس کےمطابق لاش تشدد زدہ اورجھلسی ہوئی ہے،فوری طورپرلاش کی شناخت عمل میں نہیں آسکی،جبکہ بچے کی عمر دس سے کےقریب ہے
پوسٹ مارٹم کےبعدہی حقائق سامنےآسکیں گے،،ادھرمنگھوپیرواٹرپمپ اسٓٹیشن کے خالی پلاٹ سے بوری میں لاش کی اطلاع پرپولیس کوطلب کیاگیا،پولیس کادعوی ہےبوری سےانسانی ڈھانچہ ملاہےجسے ابتدائی طورپرعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ بوری بھی بوسیدہ معلوم ہوتی ہے،
سچل کےعلاقے بلاک اےفورمیں کمپیوٹرکی دکان پرنامعلوم ملزم کی فائرنگ سے عمرنامی شہری زخمی ہواجسے اسپتال منتقل کیاگیا،
پولیس کےمطابق واقعہ زاتی دشمنی کامعلوم ہوتاہےجبکہ زخمی شہری نےواقع ڈکیتی مزاحمت کاظاہرکیاہے،
کورنگی صنعتی ایریامیں مبینہ پولیس مقابلےمیں پولیس نےزخمی حالت میں ایک مبینہ ڈاکوسمیت دوملزموں کوگرفتارکرلیا۔