پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں ریلیف آپریشن جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں ریلیف آپریشن جاری

**پاک فوج کا بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں ریلیف آپریشن جاری، سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے**


بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں شدید بارشوں کے باوجود پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدگان کو امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ فوجی ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔


پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے راستے کھولنے، ملبہ ہٹانے اور آمدورفت بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ دشوار گزار علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


فوجی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائیوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔