کراچی تین تلور پر تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کے انعقاد پر پارٹی رہنما خرم شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری۔ سوال کیا گیا ہے کہ چیئرمین کا نام غلط استعمال کرنے اور کراچی کی انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے پر آپ کے خلاف کیوں نا کارروائی جائے۔
شوکاز میں کہا گیا ہے اٹھائیس جنوری کو آپ نے کراچی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو اپنے حلقہ این اے دوسو اکتالیس تین تلوار کے مقام پر ریلی کے لئے اکٹھا کیا۔ جبکہ آپ نے سامنے آکر خود ریلی کی قیادت بھی نہیں کی۔ تین تلوار پر ناخوشگوار واقعہ ساڑھے چار ہزار کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کا سبب بنا ۔ شو کاز میں کہا گیا ہے انتخابی مہم کو خراب کرنے اور اپنی بلائی ہوئی ریلی کی باقاعدہ قیادت نہ کرنے پر سازش کا شبہ ہے۔ آپ کے خلاف کاروائی کیوں نا کارروائی کی جائے۔