اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس شیڈول سے چودہ روز پہلے ہوگا۔ دو مارچ کو ہونے والے اجلاس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس دو مارچ کومنعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں معاشی صورتحال کے پیش نظر شرح سود سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شرح سود کوایک فیصد بڑھا کر سترہ فیصد مقررکیا گیا تھا۔ شرح سود ہر دو ماہ کےلئےمقررکی جاتی ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پہلے سولہ مارچ کوشیڈول تھا۔