کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

عرفان علی عرفان علی

  کراچی میں  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار


 کراچی میں  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار۔ پینتیس ہزار امریکی ڈالر سمیت بڑی مقدار میں غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو  کے ایم سی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف   خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ ملزم   سے پینتیس ہزار امریکی ڈالر،دس ہزار درہم، پندرہ سو  برطانوی پاونڈ، ہزار سے زائد  سعودی ریال اور ایک لاکھ بیس ہزار  روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔وہ  برآمد  کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن  نہیں کر سکا۔