کراچی میں گھر گھر جاکر پیسوں کے عوض کورونا ویکسین
لگانے والے ایک اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
گیا۔ دو شریک ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے
کیس میں ایک اور ملزم عبدالصمد کو گرفتار کر کے پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج
دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے
کیس میں مزید دو شریک ملزمان طاہرہ بانو اور وقاص نے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
پولیس کے مطابق طاہرہ بانو کنٹریکٹ پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن اور ملزم وقاص سینٹر
میں اسٹور کیپر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹر محمد ذیشان ڈی ایچ او شرقی کے
دفتر میں ویکسینیٹر تعینات تھا۔ذرائع کے مطابق وہ دیگر دو ملزموں کو ویکسین فراہم
کرتا تھا۔ پریڈی پولیس نے ڈیفنس سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ملزم نے پولیس
کو بیان میں بتایا کہ ہم گھر گھر جاکر
لوگوں کو پیسوں کے عوض کورونا ویکسین لگاتے تھے۔ فائزر ویکسین کے پندرہ ہزار روپےوصول کرتے تھے۔وہ اب تک ساٹھ
سے زائد افراد کو فائزر ویکسین لگا چکا ہے۔